ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ طے پا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

Primeminister,Shahbaz sharif,address
کیپشن: Shahbaz Sharif ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے خطاب  کے دوران  وزیراعظم  نے کہا  کہ عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے پروگرام جلد لیکر آئیں گے، تاریخ میں پہلی بار صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا ہے، صاحب ثروت افراد سے 200 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کی توقع ہے، صاحب ثروت افراد قربانی کے جذبے کے ساتھ آگے آئیں، تبدیلی اور نئے پاکستان والوں نے ایسے کوئی اقدامات نہیں کیے، مختلف شعبوں کے مالکان کی آمد ن پر ڈائریکٹ ٹیکس لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ پاکستان کو رفاعی ریاست دیکھنا چاہتے تھے، گزشتہ حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچا دیا تھا، آج پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ چکا ہے۔