عید الاضحیٰ قریب آتے ہی شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Vegitable price increased,Eid uladha
کیپشن: Azadi chawk lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس)عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر سبزی مافیا متحرک ہوگیا۔سبز مصالحوں سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ کر دیا گیا۔
عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی سبزی مافیا بھی متحرک ہوجاتا ہے عید قرباں پر گوشت کے مختلف پکوانوں کی تیاری میں سبز مصالحہ جات بہت اہمیت رکھتے ہیں اسی مناسبت سے سبزی مافیا نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا پروگرام بنا لیا۔

ادارک اور لہسن کی قیمت  میں فی کلو 90روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ٹماٹر بھی  25روپے اضافے کے ساتھ 100روپے کلو تک پہنچ گئے، اسی طرح پیاز کی قیمت میں بھی 30روپے کلو اضافہ کر دیا گیا، مارکیٹ میں پیاز 100روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔آلو بھی 20روپے اضافے کے ساتھ 80روپے کلو میں فروخت ہوتا رہا ۔

دیگر سبزیوں میں بند گوبھی 20روپے اضافے کے بعد 110 پھول گوبھی 20روپے اضافے کے بعد 80شملہ مرچ 30روپے اضافے کے ساتھ 120روپے کلو تک فروخت ہوتی رہی۔بھنڈی، کریلا، اروی، گھیا کدو ،گھیا توری کی قیمتوں میں بھی 10 سے 50روپے فی کلو اضافے نے مہنگائی سے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پیش نظر سبزی مافیا نے سبزی سٹاک کرنا شروع کردی جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں تاحال غیر فعال ہیں۔

سبز منڈی سے لے کر اوپن مارکیٹ میں ہر کوئی من پسند ریٹ وصول کر رہا ہے جبکہ عوام سبزی مافیا کے ہاتھوں لٹ رہی ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔