پی کے 7 سوات ضمنی الیکشن،عوامی نیشنل پارٹی نے بڑا اعلان کردیا

Swat Election ANP
کیپشن: Swat Election ANP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل خان نے سوات پی کے 7 کے ضمنی الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے صدر نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کے پاس موجود فارم 45 اور سرکاری نتائج یکسر مختلف ہیں، صوبے میں حکومت کے باوجود ان کے پاس عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے، عوامی نیشنل پارٹی مشاورت کے بعد نتائج کو چیلنج کرے گی۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے کے عوام نے ایک بار پھر عمران خان اور محمود خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی کے فضل مولا نے پی ڈی ایم جماعتوں کے مشترکہ امیدوار پر واضح اکثریت حاصل کی.

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر تحریک انصاف کے امیدوار کو نہ ہرا سکیں، ہم مستقبل میں بھی اپوزیشن کو اسی طرح کے سرپرائز دیتے رہیں گے۔