ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار علی ظفر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

Ali-Zafar
کیپشن: Ali-Zafar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کے نانا انتقال کرگئے جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا  پیغام کے ذریعے دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے مرحوم نانا کی زندگی کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی درج کیا۔ علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے نانا! محمد امین، جو میرے بہت قریب تھے اور بچپن ہی سے میرے آئیڈیل رہے ہیں، آج اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

گلوکار نے لکھا کہ میرے نانا خود ساختہ انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ ہمیں محنت، دیانت، شفقت اور دوسروں کی دیکھ بھال کی اہمیت کا درس دیا، میرے نانا کی زندگی کا خلاصہ چند لائنوں میں نہیں کیا جاسکتا۔ علی ظفر نے مداحوں سے اپنے نانا کے لیے دُعائے مغفرت کی اپیل بھی کی۔

  یاد رہےکہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستانی اداکارہ اور ڈائریکٹر ثمینہ پیرزادہ کی طرف سے ہدایت کردہ فلم شرارت میں گیت جگنوؤں سے بھر لو آنچل کے ساتھ اپنے گانے کے کیریئر کا آغاز کیا لیکن دنیا بھر میں گانے چھنو کی بدولت مشہور ہوئے اور پھر سیٹی بجے گی سے لے کر ایک قوم ایک منزل تک، علی ظفر کے ہر گیت نے میلہ لوٹ لیا۔

علی ظفر نے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اپنی گلوکاری اور اداکاری کا لوہا منوایا، بھارت میں تیرے بن لادن، میرے برادر کی دلہن، کِل دل، ٹوٹل سیاپا، لندن پیریس نیویارک، چشمِ بدور اور ڈیر زندگی جیسی بڑی فلموں میں نمایاں اور یادگار رولز کیے اور پھر پاکستانی سینما کی سب سے بڑی فلم طیفا ان ٹربل بنائی جس نے ملک بھر میں ریکارڈ بزنس کیا۔معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کو ان کی فنی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer