ایاز صادق نے کوروناوائرس کو شکست دے دی

ایاز صادق نے کوروناوائرس کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوروناوائرس کو شکست دے دی، سردار ایاز صادق کا کوروناوائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔

 سابق اسپیکر قومی اسمبلی نےکورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چودہ روز آئیسو لیشن میں گزارےکورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سردار ایاز صادق نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا تھا، آئیسولیسشن دورانیہ مکمل ہونے پر ٹیسٹ کرایاگیا جو منفی آگیا. سابق اسپیکر کی فیملی میں ڈاکٹر علی ایاز کی اہلیہ کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم آئیسولیسشن کادورانیہ مکمل ہونے پر ان کا بھی ٹیسٹ منفی آیاجبکہ فیملی کےباقی تمام افراد وبا سے محفوظ رہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کے جوان کورونا وائرس سے شدیدمتاثر ہونے لگے۔48گھنٹوں میں مزید 40اہلکارکرونا وائرس کا شکار ہوگئے، متاثرہ اہلکاروں کی تعداد چودہ سو چوراسی ہوگئی۔مہلک مرض سےمتاثرین میں لاہورپولیس کا پہلا نمبر ہے۔
کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والی پنجاب پولیس کے ملازمین پرکورونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔ پچھلےدو روز کے دوران اہم مقامات پرڈیوٹیاں سرانجام دینے والے 40ملازمین کی رپورٹس مثبت آئی ہیں جبکہ لاہورکے5 ملازمین سمیت 11 شہید ہوچکے ہیں۔

کوروناسےمتاثرہ پنجاب پولیس کے جوانوں کی تعداد1 ہزار 444 سے بڑھ چودہ سوچوراسی ہوگئی ہےجن میں 672افسران اوراہلکارمختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ، 812صحت یاب ہوکر واپس ڈیوٹیوں پر آچکے ہیں۔آئی جی پنجاب کے حکم پرابتک 26ہزار 513 افسران اوراہلکاروں کےکوروناٹیسٹ کرائےگئےجس میں23 ہزار 886کی رپورٹس نیگیٹیواور21سوپچپن کےرزلٹ کاانتظارہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer