ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی آفس میں تعینات کانسٹیبل قتل، ملزم گرفتار

 آئی جی آفس میں تعینات کانسٹیبل قتل، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شاہدرہ کے علاقہ میں پولیس کانسٹیبل کو گولیوں سے چھلنی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیاگیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کانسٹیبل کو منشیات پکڑوانے پر بدلے کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ڈیڑھ سال قبل کانسٹیبل کو شاہدرہ کےمشہور منشیات فروش عابد خان اور ساجد خان نے قتل کروایا۔ کانسٹیبل رانا محمد اشفاق آئی جی آفس میں تعینات تھا۔ ‏ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ شہید رانا محمد اشفاق کو سات شوٹرز نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا، جس کی وجہ مقتول کانسٹیبل رانا اشفاق عابد خان کی چرس پکڑوانے میں پولیس کا ساتھ دے رہا تھا۔ ملزمان نے کانسٹیبل کو گھر کے باہر فیملی کے سامنے گولیاں ماریں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش میں سی آئی اے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

واضح رہے کہ  کاہنہ میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  کانسٹیبل ساجد نصیر شہید ہوگیا تھا، مقابلے کا مقدمہ ساتھی پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تھا،کاہنہ کےعلاقہ ہلوکی میں پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھےکہ اسی دوران واردات کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کو روکا توملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں  کانسٹیبل ساجد نصیر چہرے پر گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگیاتھا۔

کانسٹیبل ساجد نصیر ضلع قصور کا رہائشی تھا، شہیدنے پسماندگان میں بیوہ اورایک بیٹی چھوڑی، شہید  کانسٹیبل ساجد نصیر کا ایک بھائی ماجد نصیر ڈولفن سکواڈ میں فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer