ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ریلوے کا ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا اعلان

وزیر ریلوے کا ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے میں نیا نظام متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ریلوے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دے گا، ہم ان لوگوں کو اوپن میرٹ یا خونی رشتے وغیرہ پر نہیں، میرٹ پر بھرتی کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ بدلنے جارہی ہے اور ایک لاکھ لوگوں کیلئے روزگار کا ٹینڈر جلد سامنے آجائے گا، بھارت چین کے ساتھ اتنی جلدی اُلجھنے کی کوشش نہیں کرے گا، چین ہمارا آزمودہ دوست ہے اور پاکستان کی قوم چین کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آٹا و چینی چوروں کا گھیراؤ ہونا چاہیے، عمران خان وقت کی ضرورت ہیں، حکومت مدت پوری کرے گی، اختر مینگل کہیں نہیں جاتے،  بہت سارے مینگلوں کو جانتا ہوں،  جو پاکستان اور پاکستان کی فوج کا دشمن ہے، وہ ذلیل و خوار ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ  ایم ایل ون خواب تھا، آرمی چیف، حفیظ شیخ، عاصم سلیم باجوہ نے کامیاب بنایا، اب ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے جا رہی ہے، 9 جولائی کو ایکنک میں ایم ایل ون پیش ہوگا۔

  کورونا وائرس سے متاثر اور پھر صحتیاب ہونے پر انہوں نے کہا کہ قوم مجھ سے سبق سیکھے، مجھ پر 4 خود کش حملے ہوئے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑا مگر 21 دن ہسپتال میں رہا ہوں اور سب کچھ ہل گیا ہے۔

علاوہ ازیں وزارت ریلویز کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلیفون کرکے خیریت دریافت کی ہے، شیخ رشید نے آرمی چیف کو بتایا کہ سی ایم ایچ ہسپتال میں انتظامات بہترین تھے انتظامیہ نے ان کا بہت خیا ل رکھا،میری صحت سے متعلق میرے لئے آپکی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شیخ رشید میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ  16 روز تک ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں داخل رہے اور اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer