سٹی42: ڈسٹرکٹ ریونیو سٹاف خبردار، ضلعی انتظامیہ نے ایف بی آر کے ریکوری ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے ریونیو سٹاف کو گھر بھیجنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایف بی آر کے نوٹسز کی تقسیم اور ریکوری میں ناکام ہونیوالے ڈسٹرکٹ ریونیو کے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنر کو واضح احکامات دیے ہیں کہ ریکوری کرنے میں عدم دلچسپی دکھانے والے ریونیو سٹاف کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ایل ڈی اے کے پینڈنگ کیس، ریونیو کورٹس میں زیر سماعت کیسز کی رپورٹ اور دیگر محکموں سے آنے والے لیٹر کے جوابات کو سات روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام تحصیلوں کے ریونیو سٹاف کو ریکوری پراگراس تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔