شاہی قلعہ میں آج کس حکمران کا مجسمہ نصب کیا جائے گا؟ جانیئے

شاہی قلعہ میں آج کس حکمران کا مجسمہ نصب کیا جائے گا؟ جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضا کھرل، توقیر اکرم) والڈ سٹی لاہور اتھارٹی غیر سرکاری برطانوی تنظیم کے ساتھ مل کر   شاہی قلعہ میں پنجاب کے سابق حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کا سات فٹ اونچا مجسمہ نصب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کانسی سے تیار کردہ سات فٹ بلند مجسمہ سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180 ویں برسی پر آج رانی جنداں کی حویلی کے عقب میں نصب کیا جارہا ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ایس کے فاؤنڈیشن کے صدر بوبی سنگھ بنسال کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان خصوصا پنجاب کے کلچر اور سیاحت کے فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں، مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ کل 27 جون کو اس کی 180 ویں برسی کے موقع پر نصب کیا جائے گا۔

والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہ اچھا قدم ہے، اس سے دنیا بھر سے سیاح پاکستان آئیں گے، مہاراجہ رنجیت سنگھ 1799ء سے 1839 تک پنجاب کے حکمران رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer