ڈی جی ایل ڈی اےآمنہ عمران خان کا واسا ہیڈ آفس کا پہلا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اےآمنہ عمران خان کا واسا ہیڈ آفس کا پہلا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے استقبال کیا اورگلدستہ پیش کیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ آمنہ عمران خان کی تعیناتی کے بعد واسا ہیڈ آفس کا پہلا دورہ ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے استقبال کیا اورگلدستہ بھی پیش کیا۔ واسا کے ڈی این ڈیز ، آپریشنز کے ڈائریکٹرز دیگر افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ 

 علاوہ ازیں واسا کے انتظامی سٹرکچر پر ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی گئی۔ واسا کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی پر اور شہر میں نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔