سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

 سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: City42 - Government Employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) پنجاب کی نگران حکومت نے 693 ارب کا 4 ماہ کا بجٹ منظور کر لیا۔ سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں اور پنشن میں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ جبکہ عام انتخابات میں ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔لاہور میں طوفانی بارش نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں نئے مالی سال 2018-19ء کے 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے کی منظور ی دی گئی۔ جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پنشن کے دیگر مالی فوائد بھی ملیں گے۔

نگران وزیر خزانہ ضیا رضوی کا کہنا تھا کہ ہاس رینٹ میں نظر ثانی کی بھی منظوری دی گئی۔ نگران کابینہ نے نئے مالی سال 19-2018 کے 4 ماہ کے ترقیاتی بجٹ اور 4 ماہ کے جاری اخراجات کے تخمینہ جات کی منظوری بھی دی۔ تعلیم، صحت، زراعت اور سماجی شعبوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔کالے دھن کو سفید کرنے کا عوام کے پاس سنہری اور آخر ی موقع

اس موقع پر نگران وزیر خزانہ ضیاء رضوی کا کہنا تھا کہ ہم نے آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بجٹ پیش کیا۔ اپنے محدود مینڈیٹ اور آئینی ذمہ داری کے اندر رہتے ہوئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔