ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوور بلنگ پر لیسکو کا ایکسئین گرفتار ہو گیا

LESCO, X.E.N arrested, Over Billing in LESCO, Electric Companies over billing, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اووربلنگ  کے کیس میں ایف آئی اےنےلیسکو کے ایکسیئن کامران نوید کو گرفتار کر لیا۔

لاہور الیکٹرک کمپنی کے ایکسئین کامران نوید کے خلاف اوور بلنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد  ایکسیئن کامران نوید نے ایف آئی اے کو خود گرفتاری دی۔

اس سے قبل ایک ایس ای اور 2ایکسیئن اووربلنگ کے سبب گرفتار  ہو چکے ہیں۔ ایف آئی اے نے  لیسکو اور دیگر الیکٹرک کمپنیوں کے  افسروں کو بلوں میں ریلیف کیلئے ڈیڈ لائن دیدی۔ ایف آئی اے نے واضح کیا کہ  اوور بلنگ کا نشانہ بنائے گئے کنزیومرز کو رواں ماہ ہی کریڈٹ دینا ہوگا۔ 

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ پر’’زیروٹالرنس‘‘ کاحکم دے رکھا ہے۔