لاہور میں طوفانی بارش نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی

لاہور میں طوفانی بارش نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی
کیپشن: City42 - Rain Roof
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) شہر میں بارش کی بوندیں کہیں رحمت بن کر برسیں تو کہیں شہریوں کے لئے زحمت بن گئیں۔ مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ کرنے سے شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوبا رہا۔ دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے دو بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔تنخواہوں اور پنشن میں زبردست اضافہ، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ابر رحمت برسا تو موسم اور شہریوں کے موڈ دونوں خوشگوار ہو گئے۔ بارش نے گرمی کی وقتی چھٹی کر دی۔ محکمہ موسمیات مطابق بارش کا یہ سلسلہ ہفتے کے روز تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب لیسکو کے ناکارہ بجلی کے ترسیلی نظام نے شہریوں کا بارش کا مزہ کر کرا کر دیا۔ سبزہ زار۔اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، ڈیفنس، فیصل ٹاؤن، ساندہ۔بادامی باغ، راوی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کےفیڈر ٹرپ کر گئے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نیب کا بیوروکریٹس کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

بارش کے باعث سبزہ زار جی بلاک میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی اور دو سالہ عمر دم توڑ گیا، جبکہ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کے قریب چھت گرنے سے چھ سالہ افیفہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق مختلف علاقوں میں26 ٹریفک حادثات میں 14 افراد زخمی ہوئے، بجلی کے کھمبوں میں معمولی آگ لگنے کے باعث 13 حادثات رونما ہوئے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔تحریک انصاف کا اہم ترین رہنما (ن) لیگ کا شیر بن گیا

بارشوں کے حالیہ سلسلوں کے پیش نظر شہریوں نے لیسکو انتظامیہ سے کارکردگی بہتر کرنے کا مطالبہ کیا۔