ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگراں حکومت کے جاتے ہی سروسز ہسپتال میں ری ویمپنگ کا منصوبہ لٹک گیا

Services Hospital Revamping, City42, Punjab Health Sector's problems, Mohsin Naqvi
کیپشن:  پنجاب کے سابق نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی  23 دسمبر2023 کو سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے گئے تو انہوں نے ہسپتال کی وارڈوں کا بھی وزٹ کیا۔ (محسن نقوی کے سروسز ہسپتال وزٹ کی فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سابق نگران حکومت کے جاتے ہی صحت کےمنصوبے ٹھپ ہو گئے۔ لاہور میں سروسز ہسپتال کی ری ویمپنگ کا پروجیکٹ التوا کا شکار ہو گیا۔

" تیری یاد آئی  تیرے جانے کے بعد" ، کے مصداق پنجاب میں اب لوگ محسن نقوی کی نگراں ھوکمت کو یاد کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ محسن نقوی نے سینکڑوں ہسپتالوں میں تعمیرِ نو  کے جو کام ہفتوں میں مکمل کروا دیئے تھے وہی کام اب مہینوں میں بھی مکمل نہیں ہو پا رہے۔ 

 مارچ میں کام مکمل ہونا تھا ، لیکن مئی میں بھی کام جوں کا توں پڑا ہے۔ سروسز ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے آنےوالے  شہری عملاً دربدر ہو گئے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت نے ری ویمپنگ کیلئے جون کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔