سٹی42: پنجاب میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ تو کر دیا گیا لیکن جن سکولوں میں کوئی ٹیچر موجود ہی نہیں وہاں پڑھائے گا کون؟
پنجاب کے567سکولوں میں ایک بھی ٹیچر موجود نہ ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔ ان سکولوں میں محکمہ تعلیم کا تعینات کردہ کوئی ٹیچر موجود نہیں اور دوسرےسکولزسےعارضی ٹیچر لے کر کام چلایا جا رہا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان سکولوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت 13ہزارسرکاری سکولوں کوپرائیویٹ شعبےکے اداروں کے انتظامی کنٹرول میں چلانےکا بھی فیصلہ کر چکی ہے۔