(فاران یامین)آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2انتہائی خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
شوٹرز محمد اعظم اور صدیق عرف چھیکو قتل،اقدام قتل ،بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے،پولیس ٹیم ملزمان کو ریکوری کیلئے تھانہ مناواں کے علاقے میں لے جارہی تھی۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے ساتھیوں کو چھڑوانے کےلئے پولیس پر فائرنگ کی ،ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزمان اعظم اور صدیق شدید زخمی ہوگئے ۔ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔
ملزم اعظم نے فیکٹری ایریا میں شہری علی رضا کو بے دردی سے قتل کیا تھا،ملزم نے مقتول علی رضا کے والد کو بھی قتل کیس کی پیروی پر قتل کر دیاتھا۔ہلاک ملزم نے لاہور پولیس کے اہلکار کے گھر پر بھی فائرنگ کی تھی۔
ملزم صدیق عرف چھیکو مسیح ڈکیتی ،رابری و دیگر 131وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے،ترجمان
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھا کر فرار ہو گئے۔