کالے دھن کو سفید کرنے کا عوام کے پاس سنہری اور آخر ی موقع

 کالے دھن کو سفید کرنے کا عوام کے پاس سنہری اور آخر ی موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ٹیکس ایمنیسٹی سکیم میں تین دن باقی رہے گئے، آرٹی او ٹو کی ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر غزالہ حمید رازی کہتی ہیں کہ ایف بی آر کا ڈیٹا بیس بہت مضبوط ہوچکا ہے، ٹیکس گزار خفیہ اثاثہ جات پر 70 فیصد ٹیکسز سے بچنے کیلئے سنہری موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اندرون ملک موجود خفیہ سرمایہ پر پانچ فیصد جبکہ بیرون ملک کیلئے دو فیصد ٹیکس ایمنیسٹی سکیم متعارف کرا رکھی ہے۔ غزالہ حمید رازی کا کہنا تھا کہ ایمنیسٹی سکیم کی آخری تاریخ میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 ان کا کہنا تھاکہ ملک کی تمام ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹس اورنئی گاڑیاں خریدنے والوں کاریکارڈ ایف بی آر کےپاس پہنچ رہا ہے۔ایف بی آر دبئی اور لندن سمیت دیگر ممالک میں پراپرٹیز خریدنے والوں کا ریکارڈ بھی حاصل کررہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایف بی آر تاجر تنظیموں، چیمبرز، ٹیکس بارز کی معاونت سے ایمنیسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور مہم چلا رہا ہے۔ عام ٹیکس گزاروں کو بھی ایس ایم ایس الرٹ جاری کیے جارہےہیں، تاحال اربوں روپے کے محصولات اکٹھے ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد ایمنیسٹی سکیم سے استفادہ کرنے کیلئے ایف بی آر سے رابطہ کر رہی ہے۔