سٹی 42 : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 7فیصد کمی کے بعد 89ڈالر فی بیرل پرآگئی ۔ امریکی خام تیل بھی سستا ہوکر 84ڈالر بیرل پر آ گیا ۔ اس کے علاوہ اماراتی مربن کروڈ 85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے اچھی خبر ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز ایسوسیشن سے ملاقات مثبت رہی ہے۔