(ارشاد قریشی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدپاکستان تحریک انصاف کےبانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی سے کل ملاقات کا دن ہے۔
پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی،فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ اور راجہ متین کا نام شامل ہیں،قاضی نور السلام، فتح اللہ برکی اور شعیب الیاس کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔
تحریک انصاف کے وکلاء رہنما کل منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے،بانی تحریک انصاف کی بہنیں علیمہ خان اور دیگر بھی کل ملاقات کے لئے آئیں گی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی فیملی اور وکیل رائے سلمان بھی ملاقات کیلئے آئیں گے۔