ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 328 ٹریفک حادثات، 400 افراد زخمی

لاہور میں 328 ٹریفک حادثات، 400 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 328 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 400 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 140 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 260 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔