ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 روٹی اور نان سرکاری نرخوں سے مہنگے فروخت، شہری پریشان

 روٹی اور نان سرکاری نرخوں سے مہنگے فروخت، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ابوبکر ارشد:شہر میں نان اور روٹی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی روٹی 17 سے 20 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب نان اور خمیری روٹی کے لیے کوئی سرکاری نرخ مقرر نہ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں یہ 30 سے 35 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

نانبائیوں نے مہنگی روٹی کی وجہ آٹے اور گیس کے زائد نرخوں کو قرار دے دیا.