ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزنگ:لیسکو نے کیفے میں  ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری  پکڑ لی

مزنگ:لیسکو نے کیفے میں  ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری  پکڑ لی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزنگ کے علاقے میں واقع ایک کیفے پر چھاپہ مارا، جہاں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

لیسکو حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کیفے میں غیر قانونی طریقے سے بجلی کے استعمال کا انکشاف ہوا، جس پر بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

یہ آپریشن لیسکو ایکسیئن سول لائنز شجاعت علی کی سربراہی میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایس ڈی او مزنگ علی ریاض، ایس ڈی او جی او آر نوید اور ایس ڈی او اسلامیہ پارک سب ڈویژن تیمور عالم سمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

لیسکو ٹیم نے پولیس کی معاونت سے بجلی چوری کے خلاف کارروائی مکمل کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے آپریشنز مزید تیز کیے جا رہے ہیں اور غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔