فاران یامین: جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ تیز رفتار کار کے ڈرائیور اور حادثے کی وجوہات کے حوالے سے مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔