ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خوشخبری ؛ یو اے ای کی پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ چھوٹ

بڑی خوشخبری ؛ یو اے ای کی پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ چھوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: متحدہ عرب امارات نے  پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر ویزہ چھوٹ دے دی 

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے متحدہ عرب کی پاکستان کو ویزا چھوٹ کا اعلان ایکس پر کیا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا میری متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، میرے بھائی شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ہوئی,ملاقات 24 جون کو ابوظہبی میں ہوئی تھی, ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزہ چھوٹ پر اتفاق ہوا,اس سلسلے میں ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت  پر دستخط کیے, تاکہ اس معاہدے کو مؤثر اور نافذ العمل بنایا جا سکے،یہ طے پایا کہ MoU پر دستخط کے 30 دن بعد یہ ویزہ چھوٹ نافذ العمل ہو جائے گی,مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امارات کے حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر ویزہ چھوٹ کی تصدیق کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا انہوں نے تصدیق کی ہے کہ 25 جولائی سے تمام یو اے ای ہوائی اڈوں پر نافذ العمل ہو چکی ہے,مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ اسی نوعیت کی باہمی سہولت متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے بھی تمام پاکستانی ہوائی اڈوں پر نافذ کر دی گئی ہے۔