ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا 8 اگست سے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان

پی آئی اے کا 8 اگست سے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی ایئر لائن پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا، پاکستان سے نجف روانگی کی خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست  تک چلائی جائیں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک چلیں گی۔

 ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کیلئے فی مسافر دو طرفہ کرایہ 675 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 94 ہزار روپے) مقرر کیا ہے۔ تاہم عراق جانیوالے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازیں چلانے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اربعین کیلئے زائرین کے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کردی ہے، یہ پابندی سیکیورٹی خدشات کے باعث لگائی ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سے بذریعہ سڑک ہر سال لاکھوں لوگ ایران کے راستے عراقی شہر نجف جاتے ہیں۔ زائرین کا کہنا ہے کہ سڑک کے ذریعے نجف جانے پر پابندی کے باعث حکومت نے پی آئی اے کو اربعین کیلئے مزید اضافی پروازیں چلانے کی ہدایت کی ہے۔