ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستھرا پنجاب پروگرام: صوبے بھرمیں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق

ستھرا پنجاب پروگرام: صوبے بھرمیں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک،یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

اجلاس میں وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم،وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بتایا گیا۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اورسینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بریفنگ دی گئی۔ اس سلسلے میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے،چند اضلاع میں صفائی کے بارے میں شکایات کا ازالہ کریں گے، ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے، ہر گلی محلے میں صفائی اورعملہ مستقل طورپر نظر آنا چاہیے۔