ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گاڑی گہرے پانی میں ڈوبنے کی صورت میں خود کو کس طرح  بچا یا جائے؟ 

 گاڑی گہرے پانی میں ڈوبنے کی صورت میں خود کو کس طرح  بچا یا جائے؟ 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے ایسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک آگاہی ویڈیو جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر گاڑی گہرے پانی میں چلی جائے تو خود کو کس طرح محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں رہنمائی دی گئی ہے کہ ایسی صورت میں فوری طور پر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر منتقل ہو جائیں کیونکہ پانی کے دباؤ کے باعث دروازے کھولنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ویڈیو میں  مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گاڑی کا ہیڈ ریسٹ نکال کر اس کی مدد سے پچھلا شیشہ توڑیں تاکہ باہر نکلنے کا راستہ بنایا جا سکے۔

ویڈیو میں  بتایا گیا کہ چونکہ گاڑی کا اگلا حصہ بھاری اور پچھلا حصہ نسبتاً ہلکا ہوتا ہے، اس لیے گاڑی کا پچھلا حصہ کچھ دیر تک پانی میں تیرتا رہتا ہے۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو فوراً گاڑی سے باہر نکل جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ  یہ ہدایات ایک ایسے وقت پر جاری کی گئی ہیں جب حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ 22 جولائی کو ایک افسوسناک واقعے میں ایک گاڑی پانی کے ریلے میں بہہ گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک باپ اور اس کی بیٹی جان کی بازی ہار گئے تھے۔