9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان:  پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا  

Rain In Punjab,PDMA alert,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اے نے انتباہ دے دیا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں، پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کے امکانات ہیں، محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے، خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، ندی نالوں کے کنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کر دی ہے کہ نویں اور دسویں محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔