بادلوں کی طوفانی اننگز ، متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے

 بادلوں کی طوفانی اننگز ، متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : لاہور میں بادلوں کی ایک اور طوفانی اننگز نے شہر کو پانی پانی کردیا۔نظام آباد ،غازی آباد،میاں امیرالدین پارک،تاجپورہ سکیم،الفیصل کالونی ،الطاف کالونی سمیت متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے۔
 موسلادھار بارش نے ایل ڈی اے تاجپورہ سکیم اور خواجہ احمد حسان روڈ کو تالاب میں تبدیل کردیا۔بہار شاہ روڈ ،گلدشت ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی پانی جمع ہوگیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے مکینوں کے امور زندگی شدید متاثر ہوئے۔ان علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا تھا بارش ان کیلئے رحمت کی بجائے زحمت میں تبدیل ہوجاتی ہے اور ان کیلئے گھروں سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا تھا واسا بروقت نکاسی آب کے انتظامات کرے تو ہی اس اذیت سے نجات ملے گی۔