گجرپورہ،ظالم شوہر نے گلا دبا کر جواں سالہ بیوی مار دی

گجر پو رہ،دھوبی گھاٹ،بیوی قتل،فرانزک ٹیمیں،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)گجر پورہ کے علاقہ میں شوہر میں گلا دبا کر بیوی کو قتل کر ڈالا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔
پولیس کے مطابق قتل کی واردات دھوبی گھاٹ چوک کے قریب ہوئی جہاں 42 سالہ نوید نے اپنی اہلیہ 20 سالہ مسکان کو گلا دبا کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوید آئس کا نشہ کرتا ہے جسے موقع سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔