کورونا کے وار جاری، مزید 4 مریض جاں بحق

Crona Situation Overall
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں کرونا انفیکشن کے باعث مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 620 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید چار مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 704 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.71 فی صد رہی۔

ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 191 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 51 ہزار 871 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 474 ہو چکی ہے۔