ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درندگی کی انتہا، بھائیوں نے سگی بہن کو زنجیریں ڈال کر قید کئے رکھا

لڑکی کو زنجیر ڈال کر قید
کیپشن: لڑکی کو زنجیر ڈال کر قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایک سال سے کمرے میں بند زنجیروں میں قید خاتون کو پولیس نے بازیاب کرلیا.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان محمد شعیب نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ خاتون کو سگے بھائیوں نے ایک سال سے زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں قید کر رکھا  تھا۔ بھائی نہیں چاہتے تھے کہ بہن بچوں کی پرورش کے لئے نوکری کرے اور  خاوند کے خلاف خرچےکا کیس لڑے ۔ خاتون  کی طلاق ہو چکی ہے اور اس نے شوہر سے بچوں کے اخراجات کے سلسلے میں فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا،  جس پر اس کے بھائیوں نے اسے زنجیر یں ڈال کر قید کردیا۔

ڈی پی اوکا مزید کہناتھا کہ تین ملزمان گرفتار ہیں جبکہ ایک کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، خاتون کے گلے اور ٹانگ میں زنجیریں ڈال کر اسے روشندان کے ساتھ باندھا گیا تھا۔