پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن جمعرات 9مئی سے شروع ہے جو 10جون تک جاری رہے گا۔پی آئی اے کی پہلی حج پروازپی کے717لاہور سے مدینہ کیلئے صبح8بجکر35منٹ پر 333عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگی ۔اسلام آباد سے پی آئی اے کی حج پرواز713مدینہ کیلئے شام 7بجکر10منٹ پر 327عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے سی ای او عازمین حج کو رخصت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے مدینہ کیلئے پرواز پی کے715مدینہ کیلئے 10مئی کو روانہ ہوگی۔کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے743مدینہ کیلئے اللصبح3بجکر45منٹ پر مدینہ روانہ ہوگی۔ جبکہ کوئٹہ سے مدینہ کیلئے پرواز پی کے1326براستہ کراچی مدینہ 11مئی کو روانہ ہوگی۔پی آئی اے کی پرواز پی کے717سیالکوٹ سے مدینہ کیلئے 19مئی کو حجاز کرام کو لیکر مدینہ روانہ ہوگی۔
اسلام آباد اور کراچی سے عازمین حج روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مدینہ روانہ ہوں گے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مجموعی طور پر34ہزار عازمین حج کو 170پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ اس سال 19ہزار سرکاری حج اسکیم اور15ہزار پرائیوٹ حجاز پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے۔ حج فلائٹ آپریشن کے دوران بوئنگ777 اور ایئر بس 320طیارے استعمال کرے گا۔





Ansa Awais

Content Writer