ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ماہانہ امدادی رقم لینے کا انکشاف

اساتذہ کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ماہانہ امدادی رقم لینے کا انکشاف
کیپشن: ماہانہ امدادی رقم لینے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: سرکاری کالجوں کے اساتذہ کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ماہانہ امدادی رقم لینے کا انکشاف، کالجوں میں تعینات پرنسپل، پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور لیکچررز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کئے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں کے اساتذہ کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ماہانہ امدادی رقم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لیکچرر حافظ مجیب الرحمٰن، لیکچرر عبد الرحمن، اسسٹنٹ پروفیسر عذرا پروین اور اسسٹنٹ پروفیسر رضوانہ انجم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے میں ملوث ہیں۔ 

ایسوسی ایٹ پروفیسر مظہر حسین، مہر عاشق حسین، پرنسپل یونس حسن، انسٹرکٹر غلام صمدانی، انسٹرکٹر محمد عمر، انسٹرکٹر یوسف اقبال، انسٹرکٹرجاوید اقبال، لیکچرار محمد اقبال کامران اور اسسٹنٹ پروفیسر محمد اشرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کرتے رہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ پروفیسر رضوان احمد جان اور اسسٹنٹ پروفیسر محمد افضل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کرتے رہے ہیں۔

 مذکورہ اساتذہ بینک کے ذریعے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ماہانہ امدادی رقم وصول کرتے رہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے مذکورہ اساتذہ سے تین روز میں جواب طلب کر لیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فراڈ کے تحت پیسے وصول کرنے والے اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ لگایا جائے گا۔ حکومت پاکستان کی نشاندہی پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔