ویب ڈیسک: ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہ سے کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے باعث امریکہ سفری پابندیاں نہیں اٹھائے گا۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ ڈیلٹا ویرئینٹ کی تازہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم اس وقت موجودہ سفری پابندیاں برقرار رکھیں گے، یہاں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے خاص طور پر ان افراد میں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے اور ایسا نظر آ رہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں یہ تعداد بڑھے گی۔امریکہ کی حالیہ پابندیاں ان غیرملکیوں کو ملک میں داخلے سے روکتی ہیں جو سفر سے پہلے 14 دنوں سے برطانیہ، 26 شینگن ممالک، آئرلینڈ، چین، بھارت، جنوبی افریقہ، ایران اور برازیل میں رہے ہوں۔یو ایس ٹریول ایسوسی ایشن، ایئر لائنز کی نمائندگی کرنے والے، کسینوز، ہوٹلوں، ایئرپورٹس، طیارے بنانے والے اداروں اور دیگر کمپنیوں پر مشتمل گروپ نے امریکی انتظامیہ سے گذشتہ سال 15 جولائی سےعائد پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔یہ غیرمعمولی سفری پابندیاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سب سے پہلے جنوری 2020 میں چین پر لگائی گئی تھیں۔ بعد میں دیگر ممالک پر بھی یہ پابندیاں عائد کی گئیں ۔حالانکہ کینیڈا نے ان امریکی سیاحوں کو نو اگست سے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جو ویکسین لگوا چکے ہیں۔