ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معروف ہالی ووڈ  اداکار مائیک مچل چل بسے

مائیکل مچل
کیپشن: مائیکل مچل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک  )  معروف ہالی ووڈ  اداکار چل بسے، اداکار اپنے کمرے میں زمین پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  65 سالہ مائیکل مچل نے  مشہور زمانہ فلم ’گلیڈی ایٹر‘ میں شاندار اداکاری کی تھی ان کی عمر 65برس تھی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جب  ہالی ووڈ اداکار مائیک مچل کی موت ہوئی اس وقت وہ  تُرکی کے ایک ریزورٹ میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق  مائیکل مچل اپنے کمرے میں زمین پر مردہ حالت میں پائے گئے، اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اداکار نے باڈی بلڈنگ سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا اور مسٹر یونیورس، مسٹر ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔مائیکل مچل نے 1994 میں فلم بریو ہارٹ سے اداکاری کا آغاز کیا اور پھر ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں دیتے گئے، مائیکل مچل نے جن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں گلیڈی ایٹر، دی پلانٹ، ون ڈے، ریموولز، سٹی آف ہیل سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔