عمران خان صدر ٹرمپ کو کشمیر کا مسئلہ حل  کرنے کیلئے مجبورکریں

عمران خان صدر ٹرمپ کو کشمیر کا مسئلہ حل  کرنے کیلئے مجبورکریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ اگر وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کوآزاد کرانے میں کامیاب ہوجائیں توتاریخ میں ان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ دونوں لیڈرمسلم امہ اور خاص طور پر پاکستان میں مقبول ترین لیڈربن جائیں گے۔  

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ لابنگ کر کے صدر ٹرمپ کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مجبورکریں اور کسی نتیجہ پر پہنچیں، انہوں نے کہا کہ انکی پارٹی ثالثی کےذریعے کشمیریوں کوبھارتی چنگل اورظلم و ستم سے نجات دلانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اس سلسلےمیں یواین او قرارداد کا حوالہ تودیا جاتا ہے لیکن اس کی کوئی حیثیت نہیں، چودھری شجاعت حسین نےکہا کہ انہوں نے اپنی کتاب ” سچ تو یہ ہے“ میں لکھا ہے کہ اپنے دورہ  لیبیا کے دوران صدر کرنل معمر قذافی سے ملاقات میں کشمیر کے مسئلہ پربات کی تھی تو وہ ناراض ہوئے۔

کرنل معمر قذافی نےاس مسئلہ پر ثالث بننے کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں حکومتوں کوخط بھی لکھے تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer