ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پبلک لائبریری کا سیکنڈ کیمپس بنانے کا فیصلہ

 پنجاب پبلک لائبریری کا سیکنڈ کیمپس بنانے کا فیصلہ
کیپشن: Govt decide to establish 2nd campus of Punjab Public Library
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کا پنجاب پبلک لائبریری کا  سیکنڈ کیمپس بنانے کا فیصلہ، محکمہ آرکیالوجی نے سیکنڈ کیمپس کے نام سے نئی لائبریری بنانے کا منصوبہ تیار کیا۔

سیکرٹری آرکائیو طاہر یوسف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں نئی لائبریری بنانےکی منظوری دے دی گئی ہے۔

 سیکرٹری آرکائیو طاہر یوسف کا کہنا ہے کہ محکمہ آرکائیو اینڈ لائبریری نے ایل ڈی اے کے ساتھ مل کر لاہور شہر میں لائبریری بنانے کے لئے چار مقامات کی نشاندہی کی ہے۔

ان چارمیں سے ایک مقام پر نئی لائبریری بنائی جائے گی، دس کنال رقبے پر محیط نئی لائبریری پر ستر کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ لائبریری میں جدید انٹرنیٹ اور آن لائن لائبریری کی تمام سہولتیں بھی میسر ہونگی۔

Sughra Afzal

Content Writer