فلم ’’راؤنڈ اباؤٹ‘‘ شہر کے سینما گھروں میں ریلیز

فلم ’’راؤنڈ اباؤٹ‘‘ شہر کے سینما گھروں میں ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) اداکاراور ہدایتکار ارباز خان کی فلم ’’ راؤنڈ اباؤٹ‘‘ شہر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی، فلم کی کہانی ایکشن اور رومانس پر مبنی ہے۔      

لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکارو ہدایتکار ارباز خان کی بطور ہدایتکار پہلی اردو فلم ’’ راؤنڈ اباؤٹ‘‘ کو شہر لاہور کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکار ارباز خان، ماہی خان، آصف خان، افتخار ٹھاکر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کو شہر کے 30 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔