سٹی 42: ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ضلع بھر میں فائر سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دےدیا
فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ تمام سرکاری و نجی اداروں اور کمرشل عمارتوں کو 7 دن میں فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ عمارتوں میں فائر ایکسٹنگوئشرز، الارمز اور ایمرجنسی ایگزٹ لازمی قرار دیا گیا ۔ مختلف نجی و سرکاری عمارتوں میں بجلی کی ناقص وائرنگ اور اوورلوڈنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے مطابق عمارتوں میں گیس سلنڈرز، پائپ لائنز اور فٹنگز کی باقاعدہ جانچ لازمی ہوگی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، اسسٹنٹ کمشنرز فائر سیفٹی انسپیکشنز کریں اور رپورٹس جمع کرائیں۔