ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز؛ اقتصادی تعاون تنظیم کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی

پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز؛ اقتصادی تعاون تنظیم کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سال 2026 میں پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز  مل گیا ۔ پاکستان چیئرمین ای سی او بن گیا

پاکستان نے آج اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او )کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ای سی او کی چیئرمین شپ دو برس کے لئے سنبھالی ہے۔پاکستان اب سال 2026 اور سال 2027 کے لیے ای سی او کا چیئرمین ہے۔

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ قازقستان سے لی ہے۔قازقستان نے 2025 کے دوران ای سی او کی چیئرمین شپ کی ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔بطور چیئرمین پاکستان نے ای سی او کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا ارادہ کیا۔