سٹی 42: شفیق آباد پولیس کے تھانیدار نے رشوت لے کر چوروں کو چھوڑدیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کر کے تھانیدار عظیم کو گرفتارکرلیا، مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اے ایس آئی عظیم شاہد نے بتی چوک میں رکشہ سوارملزمان کو روکا۔عثمان نامی ملزم رکشہ پر چوری شدہ کمپیوٹرز لے جا رہا تھا،اے ایس آئی نے کارروائی کی بجائے رشوت لیکر ملزمان کو چھوڑ دیا۔
تھانیدار نے ملزمان کو مال مسروقہ سمیت چھوڑا۔
اے ایس آئی عظیم شاہد کیخلاف سب انسپکٹر فاروق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App