ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ :غریب افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

برطانیہ :غریب افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :برطانیہ میں انتہائی غربت میں مبتلا افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

 ایک تازہ تجزیے کے مطابق برطانیہ میں انتہائی شدید غربت میں زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 

 جوزف راؤنٹری فاؤنڈیشن (JRF) کا کہنا ہے کہ ملک میں تقریباً 68 لاکھ افراد، جو کہ غربت میں مبتلا آبادی کا نصف بنتے ہیں۔

 وہ ایسی شدید غربت کا شکار ہیں جہاں ان کی سالانہ آمدن خوراک، توانائی کے بل اور لباس جیسے بنیادی اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اگرچہ مجموعی طور پر غربت کی شرح حالیہ برسوں میں تقریباً 21 فیصد پر برقرار ہے، تاہم غربت میں رہنے والے افراد کی زندگی مزید مشکل ہو چکی ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق کم ترین آمدن والے گھرانے چار سال بعد بھی مہنگائی کے بحران سے نہیں نکل سکے، جس کے باعث لاکھوں افراد کو کھانے کے بغیر گزارا کرنا۔

  گھریلو بلوں میں پیچھے رہ جانا اور بقا کے لیے قرض لینا پڑ رہا ہے۔