ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت پرلاہورمیں رجسٹرڈ سائیکلوں کیلئے تقسیم ہونیوالےسیفٹی راڈزناکافی پڑ گئے

بسنت پرلاہورمیں رجسٹرڈ سائیکلوں کیلئے تقسیم ہونیوالےسیفٹی راڈزناکافی پڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :بسنت کے موقع پر لاہور میں رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے مقابلے میں تقسیم ہونے والے سیفٹی راڈز ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے سیفٹی راڈز کی تعداد لاہور میں رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے صرف 20 فیصد کے برابر ہے۔ شہر میں رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی مجموعی تعداد 56 لاکھ 52 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے، جبکہ حکومت نے صرف 10 لاکھ سیفٹی راڈز خرید کر ٹریفک پولیس کو فراہم کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے 4 لاکھ راڈز چار فٹ نارمل میٹریل کے ہیں جن کی قیمت 50 روپے فی پیس مقرر کی گئی ہے، جبکہ 6 لاکھ میٹل سیفٹی راڈز خریدے جا رہے ہیں جن کی قیمت 150 روپے فی پیس ہے۔

سیفٹی راڈز کی تقسیم کو منظم بنانے کے لیے ڈیٹا ایپ کے ذریعے اکٹھا کیا جا رہا ہے، جس میں راڈ وصول کرنے والے شہری کا شناختی کارڈ نمبر، موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر اور موبائل نمبر شامل کیا جا رہا ہے۔

شہر بھر میں 100 مقامات پر سیفٹی راڈز کی تقسیم کے لیے سٹالز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ اب تک ٹریفک پولیس ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیفٹی راڈز موٹر سائیکلوں پر نصب کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر سیفٹی راڈز کی دستیاب مقدار ناکافی ہے، جس پر شہریوں کی جانب سے مزید راڈز فراہم کرنے کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے۔