ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے:شہباز شریف

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے:شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی جس میں رانا مشہود نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام اور بالخصوص لیپ ٹاپ سکیم سے متعلقہ اُمور پر بریف کیا۔

 شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے جاری اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں مزید اضافے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔