ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منواں میں شادی کی تقریب کے دوران 25 لاکھ مالیت کے زیورات چوری

منواں میں شادی کی تقریب کے دوران 25 لاکھ مالیت کے زیورات چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  منواں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق چور کم عمر لڑکا شادی کی تقریب میں بطور مہمان داخل ہوا اور تقریب کے دوران زیورات چوری کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج جاری کی ہے جس میں ملزم کو سوٹ پینٹ پہن کر شادی ہال میں داخل ہوتے اور بعد ازاں زیورات چوری کرنے کے بعد باہر کھڑی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں ملزم کا ساتھی بھی نظر آ رہا ہے جو شادی ہال کے باہر گاڑی میں انتظار کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق  ملزم کے خلاف شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔