ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھرمیں سولرسسٹم سےبجلی بنانےوالوں کےلئےایک اوربری خبر

ملک بھرمیں سولرسسٹم سےبجلی بنانےوالوں کےلئےایک اوربری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:ملک بھر میں سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آ گئی ہے۔

 حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین سے ایکسپورٹ شدہ بجلی کی خریداری کی قیمت میں مزید کمی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ یونٹس کی خریداری کا ٹیرف 66 پیسے فی یونٹ کم کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیرف 27 روپے سے کم ہو کر 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ مقرر ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کی نیپرا نے باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔

پاور کمپنیوں کی جانب سے رواں ماہ سے نئی قیمت کے مطابق بلنگ کی جائے گی۔ ٹیرف میں کمی کے باعث صارفین کے بجلی بلوں میں کریڈٹ کی شرح بھی کم ہو جائے گی، جس سے سولر صارفین کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر حکومت صارفین سے 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی خرید رہی تھی، تاہم اب مسلسل کمی کے بعد سولر صارفین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔