ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی سے پانچویں جماعت تک سلیبس  تبدیل، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

پہلی سے پانچویں جماعت تک سلیبس  تبدیل، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب (سلیبس) میں تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ تعلیمی سال میں سلیبس تبدیل نہیں کیا جائے گا، جبکہ سلیبس میں تبدیلی کا اطلاق تعلیمی سال 2027-28 سے ہوگا۔

اس حوالے سے وفاق نے صوبوں کو پانچویں جماعت تک اپنا موجودہ سلیبس چھاپنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ بعض صوبے وفاقی سلیبس میں چند ترامیم کر کے اسے اپنانا چاہتے ہیں، جبکہ برٹش کونسل کے سلیبس پر بھی مشاورت کا عمل جاری ہے اور صوبے اس میں بھی کچھ تبدیلیاں کر کے نصاب اپنانے پر غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 16ویں ترمیم کے بعد نصاب میں تبدیلی کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، تاہم 28ویں ترمیم کے بعد نصاب تیار کرنے کا اختیار وفاق کو دینے کا امکان بھی زیرِ غور ہے۔