ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم110 پر ڈھیر

انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم110 پر ڈھیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہےجبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدائی اوورز میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی اور 110 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

 ہرارے میں کھیلے جارہے   میچ میں کیویز  ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار تھے اور  13 اوورز میں 67 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ تھے، تا ہم تباہ کن پاکستانی باؤلنگ کے سامنے پوری ٹیم 28.3 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔

 نیوزی لینڈ کی طرف سے ہوگو بوگ 39 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، پاکستان کی طرف سے عبدالسبحان 4جبکہ علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 دوسری طرف گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ناصرف آج کا میچ بلکہ  یکم فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والا میچ بھی جیتنا ہوگا۔

 پاکستان کو سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی بہترکرنا ہوگا۔