منہاج یونیورسٹی میں ساتویں ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس کا آغاز

منہاج یونیورسٹی میں ساتویں ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس کا آغاز , ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر سلیم اللہ نے  بھی شرکت کی
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسویٰ فاطمہ: منہاج یونیورسٹی میں ساتویں ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس کا آغاز , ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر سلیم اللہ نے خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں ایران ،آسٹریلیا، برطانیہ ، قطر ، برونائی ، ملائشیا اوربحرین کے سکالرز کی شرکت،بزنس اینڈ فنانس کے شعبے سے وابستہ نامور محققین اور سکالرز اپنی تحقیق پیش کرینگے،وی سی منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے تقریب میں شریک مہمانوں کا استقبال کیا اور برونائی دارالاسلام یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد اسحاق بھٹی نے کانفرنس کا تعارف پیش کیا۔
 اس کانفرنس میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، اور چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بھی  شرکت کی ۔